اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.05 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.27 قیمت فروخت : 905.89
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 241500 دس گرام : 207100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 221373 دس گرام : 189840
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2848 دس گرام : 2444
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ایئرپورٹ: تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200 نایاب کچھوے برآمد

27 Apr 2024
27 Apr 2024

(ویب ڈیسک) محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے تھائی لینڈ سے غیر قانونی طور پر درآمد کیے گئے 200 نایاب کچھوے برآمد کرلیے۔

خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے تھائی لینڈ سے غیر قانونی طور پر پاکستان لائے گئے 200 نایاب کچھوے برآمد کرلیے۔

نایاب کچھوؤں کو ڈبل پیکنگ میں چھپا کر پاکستان  لایا گیا تھا، جس کی اطلاع ملنے پر وائلڈ لائف کی ٹیم نے رات ساڑھے 8 بجے لاہور ایئرپورٹ کے کارگو ایریا میں ناکا لگا لیا۔ تھائی لینڈ سے آنے والی پرواز رات ساڑھے 10 بجے لاہور ایئرپورٹ پر اتری، جہاں مذکورہ سامان کارگو ایریا میں آنے پر وائلڈ لائف حکام نے کسٹمز حکام کو نایاب کچھوے غیر قانونی درآمد کرنے کی اطلاع دی۔

ایئرپورٹ پر کارٹنز کو چیک کیا گیا تو اس میں سے 200 کچھوے برآمد ہوئے، جنہیں 100، 100 کی پیکنگ بنا کر علیحدہ علیحدہ چھپا کر رکھا گیا تھا۔درآمد کرنے والے شخص سید اعزاز احمد کو بھی حکام نے لاہور ایئرپورٹ پر طلب کرلیا تھا۔

حکام کے مطابق وائلڈ لائف قوانین کے مطابق کچھوے درآمد کرنا غیر قانونی ہے جو وائلڈ لائف ایکٹ کے شیڈول تھری میں شامل ہے۔ غیر قانونی طور پر نایاب کچھوے درآمد کرنے پر کسٹمز حکام نے کارروائی شروع کر دی ہے اور محکمہ وائلڈ لائف نے کچھوؤں کی حوالگی کے لیے کسٹمز حکام کو خط بھی لکھ دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے