اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

صنم سعید نے ڈراموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی

27 Apr 2024
27 Apr 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ صنم سعید نے ڈراموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

حال ہی میں صنم سعید نے اپنے شوہر اور اداکار محب مرزا کے ٹاک شو میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے کیریئر سمیت مختلف مضوعات پر بات چیت کی۔

دوران شو میزبان محب مرزا نے اپنی اہلیہ و اداکارہ صنم سعید سے پوچھا کہ آپ اب ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ میرے پاس وقت نہیں ہے کیونکہ میں آج کل دوسرے پراجیکٹس میں کافی مصروف ہوں، اسی وجہ سے ڈراموں میں نظر نہیں آرہی۔

صنم سعید نے کہا کہ میں ان دنوں سیریز میں بھی کام کررہی ہوں اور مجھے جن ڈراموں کی آفر ہوتی ہے، اُن کی سکرپٹ مجھے پسند نہیں آتی، اسی وجہ سے میں وہ کردار ادا کرنے سے معذرت کرلیتی ہوں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ مجھے ڈراموں کے لیے دو ایسے کردار آفر ہوئے تھے جو مجھے بہت پسند آئے اور میں شدت سے اُن پراجیکٹس میں کام کرنا چاہ رہی تھی لیکن وقت کی کمی کی وجہ سے وہ کردار نہیں کرسکی۔

واضح رہے کہ مارچ 2023 میں محب مرزا اور صنم سعید نے اپنی شادی کی تصدیق کی تھی، ان دونوں فنکاروں کی یہ دوسری شادی ہے۔

محب مرزا اس سے قبل آمنہ شیخ اور صنم سعید فرحان حسن سے شادی کرچکی ہیں جن سے ان دونوں کی علیحدگی ہوچکی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے