اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 324.00 زندہ مرغی
  • 470.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.84 قیمت فروخت : 38.91
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.05 قیمت فروخت : 278.35
  • یورو قیمت خرید: 299.58 قیمت فروخت : 300.12
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 348.70 قیمت فروخت : 349.32
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.05 قیمت فروخت : 184.38
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.11 قیمت فروخت : 203.48
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.47 قیمت فروخت : 905.10
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242300 دس گرام : 207800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222107 دس گرام : 190482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2852 دس گرام : 2448
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نیوزی لینڈ کی سی ٹیم کے ہاتھوں شاہینوں کی شکست پر رمیز راجا بھی پھٹ پڑے

26 Apr 2024
26 Apr 2024

(ویب ڈیسک) سابق کرکٹر و چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے نیوزی لینڈ کی سی ٹیم کیخلاف شکست پر تبدیلیوں کو “نام نہاد تجربہ” قرار دیدیا۔

اپنے یوٹیوب چینل پر پاکستانی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سابق کرکٹر رمیز راجا نے کہا کہ بینچ اسٹرنتھ کا بہانہ بنانے کے بجائے میچ جیتنے پر توجہ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیں، اِن فیصلوں سے بطور ٹیم حوصلہ پست ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ‘نام نہاد تجربہ’ ہورہا ہے، وہی کھلاڑی کھیل رہے ہیں، بس انکی پوزیشنز تبدیل کی جارہی ہیں، جسکا ٹیم کو نقصان ہورہا ہے۔ بینچ اسٹرنتھ کا مطلب دوسروے کھلاڑیوں کو موقع دینا ہوتا ہے، شکست پر جواز بنانا بند کریں اور پرفارم کریں۔

رمیز راجا نے سوال اٹھایا کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ سے ایسے تجربات کا مجھے سمجھ نہیں آرہا کیا مطلب ہے؟ میگا ایونٹ سے قبل ٹیم سیٹ ہوتی ہے یہاں نیوزی لینڈ کی ایوریج ٹیم سے شکست ہورہی ہے۔سابق کرکٹر نے کہا کہ ہمارے بیٹرز مارڈن ڈے ٹی20 فارمیٹ اپنانے میں اپنی وکٹیں گنوارہے ہیں، اسٹرائیک ریٹ وقت کے ساتھ تبدیل ہوتا ہے فوراً نتائج حاصل نہیں ہوتے، ورنہ نتیجہ یہی ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے