26 Apr 2024
(لاہور نیوز) جیلوں کی سکیورٹی اب ڈرون کیمروں سے ہوگی، لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں کےلئے ڈرون کیمرے خریدنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
جیل حکام کے مطابق جیلوں کی فضائی نگرانی کے لئے 100ڈرون کیمرے خریدے جائیں گے،سنٹرل جیلوں میں 3تین اور ڈسٹرکٹ جیلوں کےلئےدو،دو کیمرے خریدے جائیں گے۔
حکام نے بتایا ہے کہ ڈرون کیمروں سے جیل کی بیرکس، بیرونی دیواروں، حساس مقامات کی نگرانی کی جائے گی،قیدیوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے ڈرون کیمرے استعمال کئے جائیں گے۔
جیل حکام کا کہنا ہے ڈرون کیمروں کے لئے محکمہ جیل نے3کروڑ کے فنڈز مانگ کی ڈیمانڈ کی ہے،ڈرون کیمروں کو آپریٹ کرنے کےلئےموجودہ سٹاف کوٹریننگ دی جائے گی،فنڈز کی فراہمی کے بعدجلد ٹینڈر کرکے خریداری کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔