اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

فارم 45 کہہ رہے ہیں کہ عوام نے جماعت اسلامی کو ووٹ ڈالا: حافظ نعیم الرحمٰن

25 Apr 2024
25 Apr 2024

(لاہور نیوز) نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے فارم 45 چیخ چیخ کر کہہ رہے ہیں کہ عوام نے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کو ووٹ ڈالا۔

منصورہ میں حافظ نعیم الرحمٰن نے پہلی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ2024 کے الیکشن سب کے سامنے ہیں ، فارم 45 کہہ رہے ہیں کہ عوام نے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کو ووٹ ڈالا لیکن فارم 47 کہہ رہے ہیں کہ ہم آمریت چاہتے ہیں، سپریم کورٹ کو چاہئے کہ فارم 45 کو بنیاد بنا کر ایکشن لے، عوام کو ان کی حکومت منتخب کرنے کا حق واپس دیا جائے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کام لازمی ہونا چاہئے، امریکی محکمہ خارجہ کو حق کس نے دیا ہمارے اندرونی معاملات میں دخل دے، امریکہ کی سرپرستی میں چلتے رہے تو ہم پنپ نہیں سکتے، صدر زرداری سے کہتا ہوں وہ آگے آئیں اور معاملے پر بیان دیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہم سب سے بات کرنا چاہتے ہیں لیکن ان سے کیسے بات کریں جو عوام کے حق پر ڈاکہ ڈال کر آئے ہیں، اگر جماعت اسلامی سڑکوں پر نکلی تو ان کو ویسے بھی جانا پڑے گا۔  

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے