اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ڈی آئی جی آپریشنز کا اقبال ٹاؤن اور مسلم ٹاؤن تھانوں کا دورہ، دیگر حصوں کا معائنہ

25 Apr 2024
25 Apr 2024

(لاہور نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے اقبال ٹاؤن اور مسلم ٹاؤن تھانوں کا اچانک دورہ کیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے فرنٹ ڈیسک، ایس ایچ او روم اور حوالات سمیت دیگر حصوں کا معائنہ کیا، انہوں نے تھانے میں آئے سائلین سے بھی ملاقات کی اور سائلین کی درخواستوں پر فوری کارروائی کا حکم دیا۔

اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے کہا SIPS ایس او پیز پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے، تھانوں میں آئے سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں، عوام دوست پالیسی پر عمل پیرا ہو کر شہریوں کی دادرسی کی جائے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا مزید کہنا تھا FIRکے فوری اندراج میں تاخیر کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی، تھانوں کی حدود میں ہاٹ سپاٹ کی نشاندہی کرکے گشت کا نظام مزید مؤثر بنایا جائے، صوبائی دارالحکومت میں کرپشن فری رجیم ایکٹیو کر دیا گیا ہے، کرپشن میں ملوث اہلکاروں کی فورس میں کوئی جگہ نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے