25 Apr 2024
(لاہور نیوز ) قطر انٹرنیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان نے فائنل میں جگہ بنالی ۔
دوحا میں جاری قطر انٹرنیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں انڈر 15 کے سیمی فائنل میں عبداللہ زمان نے سنگاپور کے گولبیان کو سٹریٹ گیمز سے شکست دی ، عبداللہ زمان کی کامیابی کا سکور 11-6 ، 11-7 اور 11-2 رہا۔
دوسری جانب عبداللہ کے چھوٹے بھائی ریان زمان کا قطر انٹرنیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں سفر سیمی فائنل میں اختتام پذیر ہوگیا ، 8 سالہ ریان کو انڈر 11 کے سیمی فائنل میں کویتی کھلاڑی سلمان علی صلاح نے ہرادیا۔