25 Apr 2024
(لاہور نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز کی ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں روٹیشن پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میچ آج شام ساڑھے 7 بجے قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں بھرپور پریکٹس اور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گی ۔
پانچ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے تو کسی ایک ٹیم کو سیریز جیتنے کے لئے دونوں میچز میں فتح لازمی درکار ہے، اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی پلیئنگ الیون میں آج کچھ تبدیلیاں متوقع ہیں۔
ذرائع کے مطابق فاسٹ باؤلر عباس آفریدی کی جگہ محمد عامر کو کھلائے جانے کا امکان ہے جبکہ عماد وسیم بھی ممکنہ طور پر آج کی پلیئنگ الیون میں شامل ہوں گے۔
اسی طرح محمد رضوان کی جگہ وکٹ کیپر بلے باز حسیب اللہ میدان میں اتریں گے جبکہ صائم ایوب کی جگہ فخر زمان کی پلیئنگ الیون میں شمولیت متوقع ہے۔