اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سینیٹ اجلاس آج، تحریری سوالات معطل کرنے کی تحریک پیش ہو گی

25 Apr 2024
25 Apr 2024

(ویب ڈیسک) سینیٹ اجلاس آج دن سہ پہر 4 بجے ہوگا، چیئرمین سینیٹ اجلاس کی صدارت کریں گے، سینیٹ اجلاس کے لئے 17 نکات پر مشتمل ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔

قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف تحریری سوالات معطل کرنے کی تحریک پیش کریں گے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب منی ٹیکس لاء ترمیمی بل کی کاپی ایوان میں پیش کریں گے، حکومت کی جانب سے نیب ترمیمی بل 2023ء ایوان بالا میں پیش کیا جائے گا۔

الیکشن ترمیمی بل 2024ء اور اوورسیز پاکستانیز پراپرٹی بل 2023ء متعارف کروائے جائیں گے، پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن ترمیمی آرڈیننس، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن آرڈیننس بھی پیش کیا جائے گا، پاکستان پوسٹل سروسز مینجمنٹ آرڈیننس اور این ایچ اے ترمیمی آرڈیننس بھی ایوان میں پیش کیا جائے گا۔

سینیٹ اجلاس کے دوران کریمینل لاء ترمیمی آرڈیننس2023ء اور نجکاری کمیشن ترمیمی آرڈیننس بھی پیش کیا جائے گا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے