(ویب ڈیسک) پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی کو ٹی وی ڈرامے ’ظلم‘ کے ڈائیلاگ مہنگے پڑ گئے۔
کراچی بار ایسوسی ایشن نے ایک آفیشل اعلامیے میں فیصل قریشی، ٹی وی چینل اور ڈرامے کے آرگنائزر سے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔
بار ایسوسی ایشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اداکار کے ڈائیلاگ سے ایک قانونی پیشے کا احترام مجروح ہوا ہے اور اس ڈرامے کے خلاف قانونی راستہ بھی لیا جاسکتا ہے۔
فیصل قریشی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے ردعمل دیتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ڈرامے کے ڈائیلاگ میں اداکار کی کوئی غلطی نہیں ہوتی، وہ سکرپٹ کے مطابق اپنی بات کہتا ہے۔
اداکار نے مزید کہا کہ اگر ان کے مکالموں سے کسی کو تکلیف پہنچی ہو تو وہ اس پر معذرت کرتے ہیں اور آئندہ ایسے ڈائیلاگ کہنے سے بچنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ڈرامے کے ڈائیلاگز میں بہت سی چیزیں وہ خود ہی سنسر کردیتے ہیں لیکن پھر بھی کچھ باتیں رہ جاتی ہیں۔