اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ملک میں پہلے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن 'میری آواز، مریم نواز' کا افتتاح

23 Apr 2024
23 Apr 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملک کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن ’میری آواز، مریم نواز‘ کا افتتاح کر دیا۔

لاہور کے 50 مقامات پر فری وائی فائی پراجیکٹ کا بھی افتتاح کردیا گیا جبکہ لاہور میں 100جدید ایمرجنسی پینک 15 بٹن کا بھی اجراء کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر پنجاب سیف سٹی اتھارٹی میں ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن قائم کیا گیا، ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں آئی ٹی گریجوایٹ خاتون پولیس کمیونی کیشن افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں خواتین کی ہراسگی سمیت تمام درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین 15 کال، ویمن سیفٹی ایپ لائیو چیٹ فیچر، ویڈیو کال فیچر، پنجاب پولیس ایپ اور سیف سٹی ویب پورٹل کے ذریعے ورچوئل پولیس سے رابطہ کر سکتی ہیں، ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں خواتین نام اور پتہ ظاہر کئے بغیر مکمل رازداری اور اعتماد کے ساتھ اپنا مسئلہ شیئر کرسکتی ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کی بدولت خواتین کو غیر ضروری طور پر تھانے کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے، ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں لائیو ویڈیو کال فیچر بھی متعارف کروا گیا ہے، خواتین ویڈیو کال فیچر کے ذریعے بھی اپنی لوکیشن سمیت درپیش مشکلات کی نشاندہی کر سکتی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن خواتین کو ایف آئی آر کے اندراج سے انویسٹی گیشن اور ٹرائل کے تمام مراحل میں رہنمائی فراہم کرے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ لاہور بھر میں 50 سے زائد مقامات پر’’سی ایم مریم نواز فری وائی فائی‘‘ سروس کا بھی آغاز کردیا گیا ہے، یونیورسٹیز، کالجز، مارکیٹس، چوراہوں اور بازاروں میں نصب پینک 15 بٹن دبا کر فوراً سیف سٹی سے رابطہ ممکن ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ میں بتایا گیا جرائم، پولیس افسر اور اہلکاروں کے خلاف آئی جی 1787 پر شکایت کا میکنزم فعال کر دیا گیا ہے، 1787 ہیلپ لائن اور سیف سٹی اتھارٹی ویب پورٹل پر شناخت ظاہر کئے بغیر شکایت کی جا سکتی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کا دورہ کیا اور مشاہدہ کیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے ویمن کمیونی کیشن آفیسر سے ملاقات اور گفتگو کی، خواتین آفیسرز کے لئے ہوسٹل اور ڈے کیئر سینٹر کی جلد تکمیل کی بھی ہدایت کی، وزیراعلیٰ مریم نواز کو سیف سٹی پراجیکٹس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیرا طلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری، سینیٹر پرویز رشید، چیف سیکرٹری، انسپکٹرجنرل پولیس اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے