(ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی خاتون مداح اُن کے گلے لگ کر رو پڑی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر عاطف اسلم کے ایک کنسرٹ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ یہ کنسرٹ گزشتہ دنوں بنگلادیش میں منعقد ہوا تھا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عاطف اسلم کی لائیو پرفارمنس کے دوران، ایک خاتون مداح اچانک اسٹیج پر آجاتی ہیں اور گلوکار سے اپنی محبت کا اظہار کرنے لگتی ہیں۔
خاتون مداح عاطف اسلم کے گلے لگ کر روتی ہیں اور پھر گلوکار کا ہاتھ پکڑ کر اُنہیں ‘آئی لو یو’ (I Love You) بھی کہتی ہیں۔مداح گلوکار سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے ہاتھ پر بوسہ بھی دیتی ہیں، بعدازاں سکیورٹی اہلکار مداح کو اسٹیج سے نیچے اُتار کر اُنہیں ٹیشو پیپر دیتے ہیں۔
دوسری جانب خاتون مداح کے یوں اچانک گلے ملنے سے عاطف اسلم ناراض نظر آئے لیکن انہوں نے بڑی خوش اسلوبی سے اس صورتحال کو سنبھالا۔ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے عاطف اسلم کے مداحوں نے گلے ملنے والی خاتون مداح پر سخت تنقید کی اور کہا کہ لوگوں کو مشہور شخصیات کے ساتھ ایسا نامناسب اور غیراخلاقی سلوک کرنا چھوڑ دینا چاہیے۔