اداکارہ صاحبہ کی والدہ کو اب بھی کس بات کی پیشکش ہوتی ہے؟جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے
(ویب ڈیسک) پاکستانی فلم انڈسٹری کی ماضی کی مایہ ناز اداکارہ نشو بیگم نے اب تک شادی کی پیشکش موصول ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق اداکارہ صاحبہ کی والدہ نشو بیگم نے اپنے یوٹیوب چینل پر انکشاف کیا کہ اُنہیں کافی مرد شادی کی پیشکش کررہے ہیں لیکن وہ اب شادی نہیں کرنا چاہتیں۔نشو بیگم نے کہا کہ میڈیا میں ہمیشہ میری شادیوں کا خوب چرچا رہا ہے، مجھے کبھی کسی کے ساتھ جوڑ دیا جاتا تھا تو کبھی کسی کے ساتھ، اور جب بھی کوئی مداح یا دوست مجھ سے ملتا تھا تو وہ سب سے پہلے میری شادی سے متعلق ہی سوالات کرتا تھا، میرا زیادہ تر وقت تو شادی کی تردید یا تصدیق میں ہی گُزر گیا۔
اُنہوں نے کہا کہ اب ایک بار پھر کئی لوگ مجھے دوبارہ شادی کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں، لوگ کہتے ہیں کہ ایک بار پھر شادی کے فیصلے پر غور کرو، میں اُن لوگوں کو یہی کہنا چاہتی ہوں کہ میں دوبارہ شادی نہیں کروں گی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ میں ان تمام لوگوں کی تہہ دل سے شکرگزار ہوں جو مجھے شادی کی پیشکش کررہے ہیں، ہمیں پیار کرنے والوں کی قدر کرنی چاہیے۔
واضح رہے کہ نشو بیگم نے 1970 میں انعام ربانی سے پہلی شادی کی تھی، اُن کی یہ شادی صرف 6 سال تک چلی اور پھر طلاق پر ختم ہوگئی تھی۔