22 Apr 2024
(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر احمد وحیدی اور ایرانی وزیر قانون امین حسین رحیمی نے ملاقات کی۔
دونوں ملکوں کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں سکیورٹی تعاون، انسداد دہشتگردی، سمگلنگ، بارڈر مینجمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں پاکستانی زائرین کیلئے سہولتوں اور قیدیوں کے تبادلے سمیت مختلف امور پر تفصیلی بات چیت بھی کی گئی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ایرانی صدر کا دورہ پاکستان دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے انتہائی اہم ہے، پاکستانی قوم ایرانی صدر اور ان کے وفد کی پاکستان آمد پر بھرپور خیر مقدم کرتی ہے۔