اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 400.00 زندہ مرغی
  • 580.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.55 قیمت فروخت : 278.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.17 قیمت فروخت : 906.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 239800 دس گرام : 205600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219815 دس گرام : 188465
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2766 دس گرام : 2374
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

نئے تعلیمی سال کا آغاز، طلبہ وطالبات کو نصاب کی کتب نہ ملنے سے مشکلات کا سامنا

22 Apr 2024
22 Apr 2024

(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں نیا تعلیمی سال شروع ہو چکا ہے، والدین اور طلبہ و طالبات کو نصاب کی مختلف کتب نہ ملنے سے مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کچھ کلاسوں کی کتابیں مارکیٹ میں دستیاب نہیں، کچھ روز قبل کلاس چہارم کی اسلامیات اور معاشرتی علوم کی کتاب دستیاب نہ تھی، اس وقت اسلامیات کی کتاب آ چکی جبکہ معاشرتی علوم کی کتاب نہیں مل رہی، سٹیشنری کی دکان والوں کا کہنا ہے چند روز بعد آ جائے گی۔

اسی طرح کلاس اول، دوئم، سوئم کے ساتھ ساتھ کلاس پنجم، ششم، ہفتم، نہم اور دہم کی کچھ کتب دستیاب نہ تھیں جو اب آ چکی ہیں۔

سینئر صحافی وکالم نگار ایم اے تبسم سے گفتگو کرتے ہوئے بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ جو نصاب کی کتابیں نہیں مل رہیں وہ مہیا کی جائیں تاکہ طلبہ و طالبات کی تعلیم پر کوئی اثر نہ پڑے اور دل جوئی سے تعلیم حاصل کر سکیں، نئی کلاسوں کی کتابیں، کاپیاں خریدنے کیلئے سٹیشنری کی دکانوں پر رش لگا ہے، کاپیوں کی قیمتوں میں بھی گزشتہ سال کی نسبت اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، اکثر سکولوں میں موجود دکانوں پر بھی کھانے پینے کی اشیا اور کتابیں، کاپیاں مہنگی فروخت کی جاتی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے