اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

صنم سعید نے طلاق میں اضافے کی وجوہات سے پردہ اٹھا دیا

22 Apr 2024
22 Apr 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید نے معاشرے میں طلاق کی بڑھتی شرح کی وجوہات سے پردہ اٹھا دیا۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ صنم سعید نے جہاں  مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا وہیں انہوں نے معاشرے میں طلاق کے بڑھتے رجحان پر بھی کھل کر بات کی۔

طلاق کی بڑھتی شرح پر بات کرتے ہوئے صنم سعید کا کہنا تھا کہ  آج خواتین معاشی طور پر زیادہ خود مختار ہیں اور اپنے حقوق سے واقف ہیں، ماضی میں یہ رواج نہیں تھا اور خواتین زیادہ تر اپنی مالی ضروریات کے لئے مردوں پر انحصار کرتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ کئی بار انہیں تعلقات کشیدہ ہونے کے باوجود کوئی اور سہارا نہیں ملتا تھا لیکن اب دور بدل گیا ہے،  اب لڑکیاں اپنے لئے کھڑی ہو گئی ہیں جس وجہ سے طلاق کی شرح میں اضافہ ہوا  ہے۔

واضح رہے کہ صنم نے اداکار محب مرزا سے شادی کی ہے اور اگرچہ یہ جوڑا خوشگوار زندگی بسر کر رہا ہے لیکن انہوں نے ماضی میں دل ٹوٹنے اور نقصانات کا بھی تجربہ کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے