اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کروڑوں ہونٹوں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے کامیڈین معین اختر کی آج 13 ویں برسی

22 Apr 2024
22 Apr 2024

(لاہور نیوز) کروڑوں ہونٹوں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے کامیڈین اور بہترین اداکار معین اختر کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے۔

24 دسمبر 1950ء میں روشنیوں کے شہر کراچی میں آنکھیں کھولنے والے معین اختر نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز 6 ستمبر 1966ء کو پاکستان کے پہلے یوم دفاع کیلئے منعقد کی گئی تقریبات میں ایک ٹی وی پروگرام سے کیا۔

سٹیج ہو یا سکرین کامیڈی کی دنیا میں معین اختر کا شمار پاکستان کے ان چند بہترین اداکاروں میں کیا جاتا ہے جنہیں طنز و مزاح کی دنیا میں اپنی برجستگی اور شائستگی کی بنا پر بے پناہ مقبولیت حاصل ہے، معین اختر نے بطور فلم ہدایتکار، پروڈیوسر، گلوکار اور مصنف بھی خود کو منوایا۔

ٹی وی سیریل، فلم میں اپنی مزاحیہ اداکاری اور میزبانی سے لاکھوں مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے معین اختر کے بہترین ڈراموں میں ہاف پلیٹ، عید ٹرین، روزینہ جبکہ سٹیج شوز میں بکرا قسطوں پر اور بڈھا گھر پر ہے، نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ ڈالے۔

انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں بے مثال خدمت کے اطراف میں معین اختر کو حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈآف پر فارمنس اور ستارہ امتیاز سے نوازا گیا، طویل عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا پاکستانی سٹیج اور سکرین کا یہ بڑا نام 22 اپریل 2011ء کو خاموشی سے دنیائے فانی سے کوچ کرگیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے