22 Apr 2024
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں واقع گھر میں آگ لگنے سے قیمتی سامان جل کر راکھ میں تبدیل ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق گھر میں آتشزدگی کا واقعہ لاہور کے علاقے غازی آباد میں پیش آیا جہاں گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گھر کے ایک حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔
آگ اس قدر شدید تھی کہ 6 گاڑیوں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا، عملے نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، آتشزدگی سے گھر میں پڑا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا، آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔