(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ یشما گل نے شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔
گزشتہ دنوں علالت کے باعث یشما گل ہسپتال میں داخل تھیں کہ اس دوران اداکارہ کی ایک پوسٹ کے باعث سوشل میڈیا پر ان کی شادی کی افواہوں کا بازار گرم ہوگیا۔
یشما گل کی جانب سے شیئر کی جانے والی پوسٹ میں ہسپتال کے کمرہ نمبر 103 کے دروازے پر مس یشما گِل (Ms Yashma Gill) کی جگہ مسز یشما گِل (Mrs Yashma Gill) لکھا دکھائی دیا جو اداکارہ کے شادی شدہ ہونے کی جانب واضح اشارہ تھا۔
دروازے پر لکھے اس نام کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ سے ان کی شادی بارے پوچھنا شروع کر دیا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرتی شادی کی افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے یشما نے اپنی انسٹا سٹوری میں ایسی تمام افواہوں کے بے بنیاد قرار دیتے ہوئے لکھا کہ " یہ ہسپتال کے عملے کی غلطی تھی یہاں پر واضح دکھائی دے رہا ہے کہ میرے نام کے سپیلنگ بھی غلط لکھے گئے ہیں، براہِ کرم ایسی افواہیں اب ختم ہوجانی چاہئیں۔
یاد رہے کہ یشما نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ابھی فوری طور پر میرا شادی کا کوئی ارادہ نہیں لیکن اہل خانہ کی جانب سے مجھ پر شادی کیلئے دباؤ رہتا ہے تاہم جب کوئی اچھا لڑکا مل جائے گا تو شادی کر لوں گی۔