اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جج سے بدتمیزی کرنیوالے وکیل کو سزا اور جرمانے کا تحریری فیصلہ جاری

19 Apr 2024
19 Apr 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے جج سے بدتمیزی کرنے والے وکیل زاہد محمود گورائیہ کو چھ ماہ قید اور جرمانے کی سزا کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے 12 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ  عدالت مجرم زاہد محمود گورائیہ کو چھ ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کرنے کا حکم دیتی ہے۔

چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے ہائیکورٹ بار اور لاہور بار کی قیادت کے رویئے کی تعریف کرتے ہوئے فیصلے میں لکھا کہ ہائیکورٹ بار اور لاہور بار کی قیادت گروپس کی صورت میں پیش ہوئی، عدالت نے بار کے عہدیداروں کو زیادہ وکلاء کے ساتھ پیش ہونے سے منع کیا، دونوں بارز کی قیادت نے عدالت کی عزت کی خاطر احکامات کو فوری مانا۔

فیصلے میں لکھا گیا کہ عدالت میں زیادہ وکلاء کے پیش ہونے سے تاثر غلط جاتا ہے، ایسے محسوس ہوتا ہے جیسے عدالت کو پریشرائز کیا جارہا ہے، ایسا تاثر جاتا ہے کہ من پسند فیصلہ لینے کے لیے زیادہ وکلاء عدالت پیش ہوتے ہیں۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ جوڈیشری کی آزادی کے لیے بارز نے کئی قربانیاں دیں، تمام وکلاء کو جوڈیشری کے ساتھ مثبت رویہ اختیار کرنا چاہئے، بار کے ایسے رویے سے جوڈیشری کا ادارہ مضبوط ہوگا، پاکستان بار کونسل اور پنجاب بار کونسل کو ہڑتالوں کے کلچر کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے