اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

19 Apr 2024
19 Apr 2024

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پرایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود کے خلاف نفرت انگیزمواد نشر کرنےکے معاملے پر پولیس کی لیگل ٹیم نے پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کےخلاف امریکی حکام سے باضابطہ رابطےکا فیصلہ کرلیا۔

اےآئی جی لیگل نے خاتون پولیس آفیسر پرلگائے الزامات سے متعلق سیکرٹری داخلہ کو مراسلہ لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ پنجاب حکومت شہبازگل کےخلاف کارروائی کے لیے امریکی سفیرسے رابطہ کرے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا کہ امریکا میں مقیم ڈاکٹرشہبازگل مذہب کی آڑ لے کرعوام کے جذبات کو مجروع کر رہےہیں، انہوں نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کے زیرتفتیش مقدمات کو متاثرکرنےکی کوشش کی ہے۔

مراسلہ کے مطابق خاتون پولیس آفیسر ڈاکٹر انوش مسعود سانحہ 9مئی کے مقدمات کی براہ راست انکوائری کررہی ہیں، پنجاب پولیس کو مطلوب شہبازگل کےخلاف امریکا میں بھی قانونی کارروائی کی جائے۔

محکمہ داخلہ پنجاب پولیس کی شکایت سے متعلق مراسلے کو پاکستان میں امریکی سفیرڈونلڈ بلوم کوبھجوائےگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے