اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایس ایچ او سمیت 7 اہلکاروں کیخلاف اغواء برائے تاوان کا مقدمہ درج

19 Apr 2024
19 Apr 2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایس ایچ او سمیت 7 اہلکاروں کیخلاف اغواء برائے تاوان کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او وحدت کالونی افضال رؤف، سب انسپکٹر عادل، سب انسپکٹر اکرام اور علی بٹ سمیت 7 اہلکاروں کیخلاف اغواء برائے تاوان کا مقدمہ تھانہ فیروزوالہ میں درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر میں موقف اپنایا گیا کہ 15 اپریل کو الیاس اور اس کے ڈرائیور انتظار سمیت 3 افراد کو اغواء کر کے ایک کروڑ روپے تاوان طلب کیا گیا۔

ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت نے بتایا ہے کہ الیاس نامی شہری اور اسکے ڈرائیور کو ایک کروڑ روپے تاوان کیلئے اغواء کیا گیا تھا، مغویوں کو اغواء کرنے کے بعد وحدت کالونی کے ایک کوارٹر میں رکھا گیا، پولیس نے مقدمے میں نامزد دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے