اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 239400 دس گرام : 205300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219448 دس گرام : 188190
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2752 دس گرام : 2362
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

عالمی بینک کی پاکستانی حکومت کو معاشی اور سماجی بہتری کیلئے تجاویز

18 Apr 2024
18 Apr 2024

(لاہورنیوز) عالمی بینک کی جانب سے پاکستانی حکومت کو معاشی اور سماجی بہتری کے لیے تجاویز دی گئی ہیں۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ بچوں کی بہتر نشوونما کے لیے قومی پالیسی بنائی جائے، بجٹ میں توانائی اور اجناس پر سبسڈی کم کی جائے، عوامی فلاح و بہبود پر رقم خرچ کی جائے۔اپنی تجاویز میں عالمی بینک نے کہا ہے کہ حکومت کفایت شعاری کے اقدامات نافذ کرے، سرکاری کمپنیوں میں نجی شراکت داری کو فروغ دیا جائے، ٹیکس نظام میں اصلاحات لائی جائیں، ڈیوٹیز اور سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم کی جائے۔

عالمی بینک نے تجویز دی ہے کہ زمین اور زراعت پر نئے ٹیکسز لگائے جائیں، طویل مدتی تجارتی ٹیرف حکمت عملی تشکیل دی جائے، صارفین کے لیے گیس ٹیرف کو سپلائی کی لاگت سے ہم آہنگ کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے