اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنے کی اشد ضرورت ہے: صدر مملکت

18 Apr 2024
18 Apr 2024

(ویب ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنے کی اشد ضرورت ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر تمام ممبران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

صدر مملکت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوسری بار صدر منتخب کرنے پر اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کا تہہ دل سے مشکور ہوں، بطور صدر میں نے اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو دینے کا فیصلہ کیا، ہمارے پاس وقت بہت کم ہے، ہمارا ایجنڈا اور خیالات ہی ملک کو مضبوط بنائیں گے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے اپنی زندگی جمہوریت اور انصاف کے لئے وقف کی، معیشت کی بحالی کے لئے سب کو اپنا حصہ ڈالنا ہو گا، ہماری آبادی کا ایک بڑا حصہ غربت میں جا رہا ہے، لوگوں کے لئے نوکریوں کے مواقع پیدا کرنا ہوں گے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مزید پھیلانے کی ضرورت ہے۔

صدرمملکت نے مزید کہا کہ ایس آئی ایف سی کا قیام خوش آئند ہے، تعلیم کے شعبے میں بہتری کے لئے سب کو ملکر کام کرنا ہو گا، ہمیں عوام کی ترجیحات کو پورا کرنا ہو گا، ملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پانا ناممکن نہیں، حکومت مہنگائی کم کرنے، ٹیکس نیٹ وسیع کرنے کے لئے معاشی اصلاحات کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے