اپ ڈیٹس
  • 240.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.60
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.76 قیمت فروخت : 905.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243800 دس گرام : 209000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 223482 دس گرام : 191582
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2845 دس گرام : 2442
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

تمام سکھ مہمانوں کو میری اور نوازشریف کی جانب سے جی آیاں نوں: مریم نواز

18 Apr 2024
18 Apr 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تمام سکھ مہمانوں کو میری اور نوازشریف کی جانب سے جی آیاں نوں۔

کرتارپور میں بیساکھی میلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ سکھ برادری کو بیساکھی تہوار کی بہت بہت مبارک ہو، تمام سکھ مہمانوں کو میری اور نوازشریف کی جانب سے جی آیاں نوں، سکھ بہن بھائیوں کا ادھر آنا ہمارے سر ماتھے پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر نواز شریف کو یہاں میرے ساتھ ہونا چاہیے تھا، سکھ یاتریوں کو پاکستان میں دیکھ کر خوشی ہوئی، تمام سکھ برادری کو خوش آمدید کہتی ہوں، پنجاب میں سرکاری طور پر پہلی بار بیساکھی کا تہوار منایا جا رہا ہے، سکھ برادری کے ساتھ بیساکھی کا تہوار منانے پر خوش ہوں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جانتی ہوں پنجاب کے لوگوں کو خوشیاں منانی آتی ہیں، آج میں بیساکھی کا تہوار سکھ بہن بھائیوں کے ساتھ منا رہی ہوں، ہم پنجاب میں بستے ہیں اور پنجاب ہمارے دل میں بستا ہے، پنجاب کی بہن اور بیٹی ہونے کے ناطے کہتی ہوں اپنے بزرگوں اور بھائیوں کی پگ کا شملا اونچا رکھوں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بھارت کے پنجابی کھل کر اپنی زبان بولتے ہیں، میرا دل کرتا ہے پاکستانی پنجابی بھی کھلے دل سے اپنی زبان بولیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کینیڈا، امریکا اور دوسرے ممالک سے سرمایہ کاری کیلئے کالز آتی ہیں، ہم چاہتے ہیں سکھ برادری کے مقدس مقامات کو بہتر بنائیں، سکھ مہمانوں کیلئے پاکستان کی دھرتی کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔

مریم نوازشریف نے مزید کہا کہ کوشش ہوگی میں اور حکومت آپ کی ہر طرح سے خدمت کریں، دعا ہے آپ خیریت سے اپنے گھر جائیں، مجھے یہاں آ کر بہت خوشی ہوئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے