اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

رانا ثناء اللہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز

18 Apr 2024
18 Apr 2024

(ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کی عدالت نے لیگی رہنما و سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔

ملیر کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پی ٹی آئی لائرز فورم سندھ کے نائب صدر خالد محمود ایڈووکیٹ کی  رانا ثنااللہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست میں  ایس ایس پی ملیر اور ایس ایچ او ملیر سٹی کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ  کئی چینلز اور سوشل میڈیا پر رانا ثناءاللہ کا انٹرویو سنا ،رہنما مسلم لیگ ن نے بانی پی ٹی آئی کو ختم کرنے کی دھمکی دی۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ملیر سٹی پولیس کو رانا ثنا ء اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی جائے۔

بعدازاں عدالت نے راناثناء اللہ کےخلاف مقدمے کےاندراج کی درخواست پر ایس ایس پی ملیر اور ایس ایچ او ملیرسٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 20 مئی  تک ملتوی کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے