اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کارسوار پٹرول کی ٹینکی بھروا کر فرار، گارڈ کی فائرنگ، 2 راہگیر خواتین زخمی

18 Apr 2024
18 Apr 2024

(لاہور نیوز) کار سوار نوسرباز پٹرول کی ٹینکی بھروا کر فرار ہو گئے، پمپ پر موجود گارڈ نے پیچھے سے فائرنگ کر دی، 2 راہگیر خواتین گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں واقع پٹرول پمپ پر نامعلوم کار سوار آئے اور ٹینکی بھروانے کے بعد پیسے دیئے بغیر گاڑی بھگا کر فرار ہو گئے، پمپ پر موجود سکیورٹی گارڈ نے کار سواروں کو روکنے کیلئے پیچھے سے فائرنگ کر دی۔

سکیورٹی گارڈ کی جانب سے فائر کی گئی گولیاں کار پر لگنے کے بجائے وہاں سے گزرنے والی 2 راہگیر خواتین کو جا لگیں جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئیں، زخمی حالت میں دونوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی، پولیس نے گارڈ کو حراست میں لے لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے