اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کیا واقعی عمران عباس کو بالی ووڈ فلموں کی پیشکش ہوئی ہے؟ کے آر کے نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

17 Apr 2024
17 Apr 2024

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ فلموں کے ناقد کمال راشد خان ( کے آر کے ) نےپاکستانی اداکار عمران عباس کی بالی ووڈ فلموں کی پیشکش کے دعوے کو جھوٹا قرار دیا ہے۔

حال ہی میں ایک نجی ٹی وی میں شرکت کے دوران عمران عباس نے پاکستانی فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے کئی برس قبل بھارت سے فلمز کی پیشکش آنے لگی تھی، مجھے بھارت سےجن فلموں کی پیشکش ہوئی تھی ان میں پہلی پیشکش راج کمار کی طرف سے ہوئی تھی جس کا کنٹریکٹ میں نے سائن کیا تھا، سنجے لیلیٰ بھنسالی کی طرف سے گزارش، رام لیلیٰ کی آفر ہوئی، عاشقی 3 کا سب ہی کو پتا ہے۔

دوسری جانب بالی ووڈ فلموں کے ناقد کے آر کے نےعمران عباس کے دعوے کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے  کہا ہے کہ جب پاکستانی اداکار بھارتی فلموں میں کام کرتے تھے اس وقت عمران عباس مہیش بھٹ سے آکر ملتے تھے، مہیش بھٹ کی فلم میں انہوں نے کام بھی کیا، اب عمران عباس نے کہا ہے کہ سنجے لیلیٰ بھنسالی کی فلم رام لیلا، عاشقی تھری کی پیشکش ہوئی اس کےبعد سے ہی عمران عباس کو ٹرول کیا جارہا ہے۔

کمال راشد نے دعویٰ کیا کہ عمران عباس بالی ووڈ فلموں کی پیشکش کے حوالے سے جھوٹ بول رہے ہیں جیسا کہ ماضی میں بالی ووڈ اداکار گووندا ہالی ووڈ کی فلم اوتار کی پیشکش کے حوالے سے جھوٹ بول چکے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے