17 Apr 2024
(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے پاکستان ٹیم کے آفیشلز نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔
کپتان بابر اعظم، ہیڈ کوچ اظہر محمود اور سینئر منیجر و سلیکٹر وہاب ریاض ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔
محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم آفیشلز کے ساتھ پاکستان نیوزی لینڈ سیریز کے حوالے سے بات چیت کی، اس موقع پر ٹیم آفیشلز نے چیئرمین پی سی بی کو سیریز کی پلاننگ کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔
محسن نقوی نے ٹیم آفیشلز کو نیوزی لینڈ کو آسان حریف نہ سمجھنے کا کہا اور انہوں نے ہوم سیریز میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ انہیں اعتماد ہے کہ پاکستان ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز کی سیریز کا پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ 18 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔