17 Apr 2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی فاسٹ بولر احسان اللہ کی برطانیہ میں ماہر ڈاکٹر سے ملاقات ہوگئی اور انہوں نے اپنی کہنی کی تکلیف کا معائنہ بھی کروا لیا۔
احسان اللہ کہنی کی تکلیف کی تشخیص کیلئے انگلینڈ پہنچے تھے جہاں ان کی آرتھوپیڈک سرجن پروفیسر ایڈم واٹس سے اپائنٹمنٹ تھی۔
سرجن پروفیسر ایڈم واٹس ہاتھ اور کلائی کی سرجری، کندھے اور کہنی کے طریقہ کار، سپورٹس انجریز اور ٹراما سرجری میں مہارت رکھتے ہیں۔
ڈاکٹر ایڈم واٹس نے احسان اللہ کی انجری کا مکمل معائنہ کرلیا۔
برطانوی ڈاکٹر اگلے ایک دو روز میں اپنی جامع رپورٹ پیش کریں گے۔احسان اللہ کو دوبارہ سرجری کے عمل سے بھی گزرنا پڑ سکتا ہے۔