اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پاکستان کی سعودیہ کو ایئرپورٹس کی نجکاری میں جوائنٹ وینچر کی پیشکش

16 Apr 2024
16 Apr 2024

(لاہور نیوز) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے سعودی عرب کو قومی ایئر لائنز پی آئی اے اور ایئرپورٹس کی نجکاری میں جوائنٹ وینچر کی پیشکش کر دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران سعودی وفد نے ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی سے ملاقات کی جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی خصوصی طور پر شریک تھے۔

اس دوران ایس آئی ایف سی ایپکس نے سعودی وفد کو سرمایہ کاری منصوبوں پر بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق سعودی وفد کو پی آئی اے اور ایئرپورٹس کی نجکاری میں جوائنٹ وینچر کی پیشکش کی گئی ہے، اس کے علاوہ وفد کو اسلام آباد میں 2 فائیو سٹار ہوٹلزکی نجکاری میں بھی جوائنٹ وینچر کی پیشکش کی گئی، ہوٹلز کیلئے زمین سی ڈی اے دے گی جبکہ سرمایہ کاری سعودی حکومت کرے گی۔

ذرائع کے مطابق وفد کو تجویز دی گئی کہ سعودی حکومت چاہے تو خود ہوٹل بنا کر چلائے جبکہ اجلاس میں وفد کو مٹیاری ٹرانسمیشن لائن اور فرسٹ ویمن بینک کی بھی آفر کی گئی۔

سعودی وفد نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے قیام کو خوش آئند قرار دیا۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے اجلاس سے خطاب میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ برادرانہ تعلقات کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی ضرورت ہے، زراعت، توانائی، معدنیات میں تعاون کے بہترین مواقع موجود ہیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آئی ٹی اور کان کنی کے شعبوں میں تعاون دونوں ملکوں کیلئے مفید ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات علاقائی امن و استحکام کیلئے اہم ہیں، ایس آئی ایف سی سے سرمایہ کاری اور تعاون بڑھانے میں مدد ملے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے