16 Apr 2024
(لاہور نیوز) صارفین کو بجلی کے مزید جھٹکے دینے کی تیاری، بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔
سی پی پی اے نے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی، نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر رواں ماہ کے آخری ہفتے میں سماعت کرے گا۔