اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاک سعودیہ تعلقات کو اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی ضرورت ہے: اسحاق ڈار

16 Apr 2024
16 Apr 2024

(ویب ڈیسک) وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں ، ان برادرانہ تعلقات کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی ضرورت ہے۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور وفد کو خوش آمدید کہتا ہوں ، سعودی وفد کی موجودگی دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور مستقل روابط کو واضح کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات مذہبی و ثقافتی اقدار پر مبنی ہیں،  پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات علاقائی امن و استحکام کیلئے اہم ہیں، پاکستان میں توانائی خصوصاً قابل تجدید توانائی ذرائع میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب بہتر مستقبل کیلئے کوشاں ہیں، آئی ٹی اور کان کنی کے شعبے میں تعاون دونوں ممالک کیلئے مفید ہیں ، پاکستان سرمایہ کاری کے بہترین مواقع فراہم کرے گا ، دونوں ممالک کے باہمی تعاون سے بہترین نتائج کی امید ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے