16 Apr 2024
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج ریکارڈ تیزی کے بعد مندی چھا گئی، سرمایہ کاروں کو کروڑوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی دیکھی گئی تاہم کاروباری روز کا اختتام منفی زون میں ہوا جس کے باعث پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 60 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 70 ہزار 483 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔