15 Apr 2024
(لاہورنیوز) مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بُری خبر، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 53 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے کا اضافہ کردیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 293 روپے 94 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 290 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا جو 30 اپریل تک نافذ العمل رہے گا۔