15 Apr 2024
(لاہور نیوز) زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 6 کروڑ 28 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے باعث ذخائر کی مجموعی مالیت13 ارب 44 کروڑ 17 لاکھ ڈالرہوگئی۔
سٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے جن کے مطابق 5 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سرکاری ذخائر ایک لاکھ ڈالر کم ہوئے اورسرکاری ذخائر کی مالیت 8 ارب 4 کروڑ 3 لاکھ ڈالر کی سطح پر رہی۔
ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 6 کروڑ 28 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا اور زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 13 ارب 44 کروڑ 17 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 6 کروڑ 29 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 40 کروڑ 14 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔