15 Apr 2024
(لاہور نیوز) مسلم لیگ ق کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر جوابی حملے کی بھرپور حمایت کی۔
چودھری شجاعت حسین نے ایران سے متعلق حمایتی بیان میں کہا کہ ایران نے جوابی کارروائی کرنے کے لئے صلاحیت اور ہمت کا مظاہرہ کیا، شام میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے کی جوابی کارروائی پر ایران مبارکباد کا مستحق ہے، ایران کے حملے نے اسرائیل اور اس کے مغربی حمایتیوں کو حیران کر دیا ہے۔
مسلم لیگ ق کے صدر نے کہا کہ پاکستان اور دیگر مسلم ممالک کو ایران کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے، امریکی پریس کو اسرائیل کو بتانا چاہئے کہ وہ غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرے، ایران کی جوابی کارروائیوں نے اسرائیل کی فوجی کمزوری کو بے نقاب کر دیا ہے، اسرائیل اخلاقی، قانونی، سیاسی، نفسیاتی اور سفارتی طور پر ہار گیا ہے۔