15 Apr 2024
(ویب ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 800 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ47 ہزار 300 روپے کا ہو گیا ہے۔
10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 686 روپے اضافے کے بعد 212020 روپے کا ہو گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالر اضافے کے بعد 2371 ڈالر فی اونس ہے۔
پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیئم شامل کر کے 2371 ڈالر فی اونس ہے۔