اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

لاہور کیلئے پانچ سالہ ترقیاتی پروگرام تیار، ایک کھرب بارہ ارب کا تخمینہ لگایا گیا

15 Apr 2024
15 Apr 2024

(ویب ڈیسک) لاہور کے لئے پانچ سالہ ترقیاتی پروگرام تیار کر لیا گیا، شہر کے دو نئے داخلی و خارجی راستوں کا منصوبہ میگا پلان میں شامل ہے۔

ایل ڈی اے نے وزیراعلیٰ کو پانچ سالہ ڈویلپمنٹ پروگرام دینے کا فیصلہ کر لیا، ڈویلپمنٹ پروگرام میں لاہور شہر کے دو نئے داخلی راستے، ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے، بلیو اور پرپل لائن کا سول سٹرکچر بھی شامل ہے، پانچ سالہ پروگرام پر ایک کھرب بارہ ارب کا تخمینہ لگایا گیا ہے، ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے سے لاہور شہر کو نیا ٹریفک روٹ اور داخلی و خارجی راستہ فراہم ہو گا۔

سابق نگران حکومت کا کریم بلاک سے براستہ کھاڑک موٹروے تک شارٹ روٹ شامل کر لیا گیا ہے، بلیو لائن اور پرپل لائن کے سول سٹرکچر کی تعمیر کا تخمینہ اور پلان بھی شامل ہو گا، لاہور شہر میں مجوزہ انڈر پاسز اور فلائی اوورز کا منصوبہ بھی شامل کیا گیا ہے، گڑھی شاہو اور کریم بلاک پراجیکٹ بھی پانچ سالہ پلان کا حصہ ہوں گے، پلان کی حتمی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دیں گی۔

ایل ڈی اے کی جانب سے پانچ سالہ پروگرام پر ایک کھرب بیس ارب کا تخمینہ لگایا گیا ہے، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے چیف انجینئر کی مشاورت سے پانچ سالہ ترقیاتی پروگرام تیار کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے