اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

حکومت بجلی چوری روکنے کے حوالے سے پرعزم ہے: وزیراعظم

15 Apr 2024
15 Apr 2024

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے حکومت بجلی چوری روکنے کے حوالے سے پرعزم ہے۔

بجلی کے شعبے سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  بارشیں ہورہی ہیں پن بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہو گا ،بارشوں سے جہاں نقصان ہوا  وہاں امداد پہنچائی جائے، این ڈی ایم اے کو کہا ہے کہ صوبوں کے ساتھ رابطے میں رہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے سسٹم کی حالت بہت ہی بری ہے، جتنی بھی کاوشیں کریں گے وہ کم ہوں گی، ٹرانسمیشن کی کمزوریوں کو ٹھیک نہیں کریں گے تو تمام اقدامات ضائع جائیں گے، سرپلس بجلی کو مارجن پرائس پر لانے کیلئےجو کچھ ہوسکتا ہے وہ کریں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجلی کے ترسیلی نظام کی استعداد کار میں اضافہ  ناگزیر ہے،  بجلی چوری روکنے کیلئے پنجاب کی کاوش قابل تعریف ہے، دیگر صوبے بھی بجلی چوری روکنے کیلئے اقدامات کریں، ورلڈ کلاس کنسلٹنٹس موجو د ہیں ان کو لے کر آئیں تاکہ وہ رپورٹس دیں اور ہم تیزی کے ساتھ اس سمت میں آگے بڑھ سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں بجلی کے بلین ڈالرز کے منصوبے ہیں، ٹینکر مافیا  ملک کی دولت کو نچوڑ رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے