اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں بیساکھی منانے کیلئے آنیوالوں کو 'جی آیاں نوں':مریم نواز

14 Apr 2024
14 Apr 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں بیساکھی منانے کےلئے آنے والے سکھ بہن بھائیوں کو "جی آیاں نوں"۔

بیساکھی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ  بیساکھی پنجاب کی منفرد ثقافت کی پہچان ہے  ،ڈھول کی تھاپ پر درانتی سے گندم کی سنہری فصل کاٹ کر بیساکھی کاآغاز ہوتا ہے تو خوشیاں ہر سو پھیل جاتی ہیں،  بیساکھی خوشیوں سے مہکتا تہوار ہے،سب بہن بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے پاکستانی پھر ٹھیٹھ پنجابی ہوں، پنجاب دل میں بستا ہے، میرے پنجاب کا ہر فرد بیساکھی کی خوشی میں برابر کا شامل ہے ،پنجابی تہوار بیساکھی کو سرکاری طور پر باقاعدہ منانے کا آغاز کررہے ہیں،دنیا بھر سے آنے والی سکھ برادری کے لیے حسن ابدال، ننکانہ صاحب، کرتار پور اور لاہور میں بیساکھی کی خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا گیاہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ دعا ہے  اللہ تعالیٰ بیساکھی کی خوشیوں کو سدا قائم و دائم رکھے، پنجاب میں سکھ یاتریوں کو مذہبی اور ثقافتی سیا حت کے لئے بہترین ماحول اور سہولتیں دے رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے