14 Apr 2024
(ویب ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے سکھ برادری کو بیساکھی کی مبارکباد پیش کی ہے۔
بیساکھی کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا تھا کہ بیساکھی کا تہوار امن و سلامتی، خوشیوں اور محبت کا پیغام دیتا ہے، پاکستان کو اپنے ثقافتی ورثے میں تنوع پر فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سکھ برادری کی سہولت کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گا، پاکستان اقلیتوں اور اُن کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔
صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ ملک پاکستان کی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔