13 Apr 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان کا تھرمل پلانٹ کو شمسی توانائی میں تبدیل کرنے کیلئے چینی فرم سے معاہدہ ہو گیا۔
چینی فرم سے کئے گئے معاہدے کے مطابق منصوبہ ایس آئی ایف سی کے ذریعے تھرمل پاور پلانٹ کو اپ گریڈ کر کے سولر پاور پلانٹ پر منتقل کرے گا۔
معاہدے کے مطابق پراجیکٹ کے تحت کم لاگت پر سالانہ 400 ملین یونٹ بجلی پیدا ہو گی اور بجلی کی قیمت 14 روپے فی یونٹ تک آ جائے گی۔