11 Apr 2024
(لاہور نیوز) چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں بھی عید کے بھرپور رنگ نظر آئے، بیورو میں مقیم بچوں کیلئے عید گالا کا اہتمام کیا گیا۔
عید خوشیاں بانٹنے کا دن ہے مگر کچھ ایسے بچے بھی ہیں جن کا دنیا میں کوئی نہیں، چائلڈ پروٹیکشن بیورو ہی ان بے سہارا بچوں کا گھر ہے، بیورو میں مقیم بچوں کیلئے عید پر خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، عید گالا میں بچوں کیلئے جھولوں کا اہتمام ، فوڈ سٹالز بھی لگائے گئے ہیں، چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں بچے بھرپور انداز میں عید منا رہے ہیں۔
بے سہارا بچوں کا کہنا ہے کہ بیورو میں رہنے والے ہی ایک دوسرے کے بہن بھائی ہیں، یہی ہماری فیملی ہے ، عید پر اتنا پیار ملتا ہے کہ اپنے یاد ہی نہیں آتے۔
اپنوں سے دور یہ بچے پیار اور محبت کے متلاشی ہیں، اسی لئے بیورو کے افسران بھی اپنے گھروں کے بجائے ان کے ساتھ عید منا رہے ہیں۔