11 Apr 2024
(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز امام الحق نے اہلیہ انمول محمود کے ہمراہ پہلی عید کی دلکش تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کردیں۔
عید الفطر کے موقع پر امام الحق نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دلکش تصاویر پر مبنی پوسٹ جاری کی جس میں وہ اپنی اہلیہ انمول کے ہمراہ عید کی خوشیاں بانٹتے دکھائی دے رہے ہیں۔
عید کی مناسبت سے امام الحق نے سفید کرتا پاجامہ زیب تن کیا جبکہ انکی اہلیہ انمول محمود نے سیاہ پشواس پہن رکھی تھی، اس کے ساتھ انمول محمود نے سیاہ حسین جوڑے کو چار چاند لگاتا پرنٹڈ دوپٹہ شامل کیا جس نے مسز امام کے حسن کو مزید دو آتشہ کردیا۔
قومی کرکٹر نے دلکش پوسٹ کے کیپشن میں اپنے تمام چاہنے والوں کو عید کی مبارکباد بھی پیش کی۔
یاد رہے کہ امام الحق اور انمول محمود گزشتہ سال نومبر 2023 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔