اپ ڈیٹس
  • 318.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عدت میں نکاح کیس: سزا کیخلاف دائر اپیل میں دلائل دینے والے پراسیکیوٹر کا تبادلہ

10 Apr 2024
10 Apr 2024

(لاہور نیوز) عدت میں نکاح کیس میں سزا کے خلاف دائر اپیل میں دلائل دینے والے پراسیکیوٹر کا تبادلہ کر دیا گیا۔

پراسیکیوٹر رانا حسن عباس کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، پراسیکیوٹر رانا حسن عباس کی خدمات نارکوٹکس کیسز کو منتقل کر دی گئیں، رانا حسن عباس کی جگہ پراسیکیوٹر عدنان علی کو سیشن جج شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں تعینات کر دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر نے رانا حسن عباس کو تبادلے کے حوالے سے خط میں لکھا کہ آپ نے بغیر اجازت میڈیا چینلز پر کیسز سے متعلق بیان جاری کئے، آپ کو عدالتوں میں پیش ہونے سے فوری طور پر روکا جاتا ہے، اپنے سوشل میڈیا سے تمام مواد حذف کریں۔

پراسیکیوٹر رانا حسن عباس کو ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان کی عدالت میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی، پراسیکیوٹر رانا حسن عباس نے گزشتہ روز عدت میں نکاح کیس میں دائر اپیل پر دلائل دیئے تھے، پراسیکیوٹر رانا حسن عباس نے سارہ انعام، نور مقدم قتل کیسز میں کامیاب پراسیکیوشن کی تھی۔

پراسیکیوٹر رانا حسن عباس نے ویڈیو سکینڈل عثمان مرزا کیس میں بھی کامیاب پراسیکیوشن کی تھی، رانا حسن عباس بطور پراسیکیوٹر سیشن جج ایسٹ کے ساتھ اپریل 2022ء سے کام کر رہے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے