09 Apr 2024
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے طلبہ کو 20 ہزار الیکٹرک اور پٹرول بائیکس کی فراہمی کا اعلان کر دیا۔
ٹرانسپورٹ ہاؤس لاہور میں صوبائی وزیر بلال اکبر خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو 20 ہزار الیکٹرک اور پٹرول بائیکس بلا سود قرضے پر فراہم کریں گے، ایک ہزار ای بائیکس دے رہے ہیں ، اگلے مرحلے میں ان کی تعداد مزید بڑھا دیں گے۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ زائد کرایہ لینے یا بسوں کی چھتوں پر سفر کرانے کی اجازت نہیں دے سکتے، عید پر زائد کرائے چارج کرنے والوں کے خلاف ٹیمیں فیلڈ میں ہیں۔
صوبائی وزیر بلال اکبر خان نے کہا کہ سموگ جیسے مسائل سے نمٹنے کے لئے پٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی ٹرانسپورٹ کو خدا حافظ کہنا ہو گا، صوبے میں جلد الیکٹرک بسیں چلانے کا آغاز کر رہے ہیں۔