09 Apr 2024
(ویب ڈیسک) رانا ثناء اللہ کے خلاف تحریک انصاف کی مقدمہ اندراج کی درخواست مقامی عدالت نے مسترد کر دی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کراچی نے کہا کہ یہ درخواست عدالت کے دائرہ سماعت میں نہیں آتی، درخواست گزار بانی پی ٹی آئی کا خونی رشتے دار نہیں ہے، رانا ثناء اللہ نے جو الفاظ کہے وہ لاہور میں کہے کراچی میں نہیں کہے۔
عدالت نے کہا کہ درخواست کو مسترد کیا جاتا ہے، درخواست تحریک انصاف۔لائرز ونگ کراچی کے صدر ظہورالدین محسود ایڈووکیٹ نے دائر کی تھی۔
ایڈووکیٹ ظہورالدین محسود نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ رانا ثناء اللہ نے بانی پی ٹی آئی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی جس کا ایک کلپ بھی دکھایا گیا اور کہا گیا کہ پولیس کو ہدایت کی جائے کہ رانا ثناء اللہ کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔