اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اشنا شاہ کا حاجرہ یامین کو شادی سے متعلق اہم مشورہ

09 Apr 2024
09 Apr 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ اشنا شاہ نے ساتھی اداکارہ حاجرہ یامین کو شادی سے متعلق اہم مشورہ دے دیا۔

حال ہی میں اشنا شاہ ایک نجی ٹیلی ویژن کی رمضان ٹرانسمیشن میں شریک ہوئیں ، اداکارہ ہاجرہ یامین بھی ان کے ہمراہ پروگرام میں بطور مہمان شریک تھیں۔

پروگرام کے دوران اشنا شاہ نے ہاجرہ یامین کو شادی سے متعلق مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ" آپ نے بہت سنبھل کر شادی کرنی ہے، اس کے لیے جلدی کرنے کی ضرورت نہیں ہے"۔

ان کا کہنا تھا کہ "آپ کو صحیح وقت پر آپ کا ہمسفر مل جائے گا، جب آپ خود اعتمادی کے بلند درجہ پر ہوں گی"۔

اشنا شاہ کا مزید کہنا تھا کہ" مجھے بھی میرا ہمسفر تب ملا جب میں نے شادی سے متعلق معاشرے کے دباؤ کو مسترد کیا اور خود پر توجہ دینے لگی"۔

یاد رہے کہ اداکارہ نے گزشتہ برس گالفر حمزہ امین سے شادی کی تھی اور ان دنوں وہ اپنے شوہر کے ساتھ خوشگوار وقت گزارتی دکھائی دے رہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے