اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سنبل اقبال کو شادی کیلئے اچھے ہمسفر کی تلاش

09 Apr 2024
09 Apr 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سنبل اقبال نے کہا ہے کہ انہیں شادی کیلئے اچھے ہمسفر کی تلاش ہے۔

حال ہی میں سنبل اقبال نجی ٹیلی ویژن کی رمضان ٹرانسمیشن میں شریک ہوئیں جہاں  انہوں نے دیگر کئی موضوعات پر گفتگو کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی شادی سے متعلق بھی کھل کر بات کی۔

ہمسفرمیں پائی جانیوالی خصوصیات سے متعلق بات کرتے ہوئے سنبل اقبال کا کہنا تھا کہ میں شادی کرنا چاہتی ہوں اور شادی کیلئے ایک اچھے انسان کی تلاش میں ہوں، یہاں اچھے سے مراد شکل و صورت نہیں بلکہ اچھا کردار ہے۔

سنبل نے کہا کہ شادی کیلئے دو لوگوں کو دماغی طور پر مضبوط ہونا چاہیے کیوں کہ دونوں کو ایک ساتھ پوری زندگی گزارنی ہوتی ہے، شادی کرنے کے لیے پہلی چیز یہ ہونی چاہیے کہ آپ کا ہمسفر  ایک اچھا دوست ہو، دونوں کے خیالات ایک دوسرےسے ملتے ہوں۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اس  کے بعد فیصلہ کرنا چاہیے کہ یہ میرے لیے اور میں اس کے لیے بہتر ہوں اور ہم ساتھ چل سکتے ہیں ورنہ نتیجہ بہت برا نکلتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے